واشنگٹن: سمندری طوفان ‘آئیڈا’ امریکی ریاست لوزیانا کے ساحل سے ٹکرا گیا جس کے باعث ایک شخص کی ہلاک ہوا اور نظام زندگی بھی درہم برہم ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لوزیانا کے ساحل سے ٹکرانے والے طوفان آئیڈا کی شدت بڑھ کر خطرناک کیٹیگری فور میں داخل ہوگئی، اسی سبب 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیز رفتار ہواؤں کے باعث گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، کئی درخت اکھڑ گئے اور مواصلاتی نظام بھی مفلوج ہوکر رہ گیا، ریسکیو عملہ گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف ہے۔
تباہی کی وجہ سے کئی لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں جبکہ ساحلی شہروں سے لوگوں کا انخلا بھی جاری ہے۔
لوزیانا کے نیواورلینز ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن بھی منسوخ کر دیا گیا۔ امریکا میں طوفان آئیڈا، طوفان کیٹریان کے سولہ سال بعد آیا ہے۔
خیال رہے کہ ریاست میں ریسکیو عملہ عوامی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہرممکن کوششیں کررہا ہے۔
The post سمندری طوفان ‘آئیڈا’ نے تباہی مچادی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kCfKbH
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box