تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 1 September 2021

جیکب آباد: 14 سالہ لڑکے سے ڈکیتی کے بعد بدفعلی کا انکشاف

جیکب آباد: سندھ کے شہر جیکب آباد میں 14 سالہ لڑکے سے ڈکیتتی کے بعد بدفعلی کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جیکب آباد میں 14 سالہ کے لڑکے کو ڈکیتی کے بعد بدفعلی کا نشانہ بنادیا گیا، سٹی پولیس نے لڑکے سے ڈکیتی اور بدفعلی کے دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

مقدمے کے متن کے مطابق ڈاکوؤں نے 14 سال کے لڑکے نقدی چھینی، لوٹ مار کے بعد ملزمان نے نوجوان کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزمان کا تعلق شہداد کوٹ سے ہے، مقدمے میں تین معلوم اور ایک نامعلوم ملزم نامزد ہے۔

مزید پڑھیں: لڑکے نے 13 سالہ بچی کو بلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 18 سالہ نوجوان نے 13 سالہ کی بچی کو ملنے کے لیے بلایا اور اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ سیف المری گوٹھ میں پیش آیا تھا، لڑکے کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ لڑکے اور لڑکی میں دوستی تھی، لڑکے نے لڑکی کو ملنے کے بلایا اور اس سے زیادتی کی تھی۔

The post جیکب آباد: 14 سالہ لڑکے سے ڈکیتی کے بعد بدفعلی کا انکشاف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38DJrU9
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو