اوکاڑہ: صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں اٹھارہ سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق رکشہ سوار اٹھارہ سالہ لڑکی سےاجتماعی زیادتی کےتین ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں، ملزمان کوسی سی ٹی وی کی مدد سے بارہ گھنٹےمیں ٹریس کرکےگرفتارکیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان ملزمان میں مرکزی ملزم ذیشان اور اس کے دو ساتھی مدثراور فیاض شامل ہیں، ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
گذشتہ روز اوکاڑہ کی بستی نور الہیٰ کی رہائشی اٹھارہ سالہ لڑکی کو تین ملزمان نے مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد لڑکی کے والد محمد مشتاق کی مدعیت میں تھانہ حجرہ میں زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: رکشہ میں خاتون سے نازیبا حرکات؛ ملزمان سے متعلق فیصلہ
زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں گھر کی ملازمہ ہے، پچیس ستمبر کو لاہور سے اپنے گھر بستی نور الہیٰ آنے کیلئے بس پر سوار ہوئی، لڑکی بسا سٹینڈ قلعہ سوندھا سنگھ چوک میں بس سے اتری تو وہاں پر کھڑے موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور ذیشان عرف شان سے کرایہ طے کر کے سوار ہوگئی۔
رکشہ ڈرائیورمتاثرہ لڑکی کو بستی نور الہیٰ لے جانے کے بجائے کھو محمد حسین پٹواری لے گیا ،وہاں پر پہلے ہی دو افراد موجود تھے، ملزم ذیشان لڑکی کو کمرے میں لے گیا جہاں پر ذیشان سمیت تینوں ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
ڈی پی او اوکاڑہ فیصل گلزار نے واقعے کو نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جس کے بعد تینوں ملزمان کو پولیس نے لاہور سے گرفتار کیا۔
The post اوکاڑہ: اٹھارہ سالہ لڑکی سےاجتماعی زیادتی کے 3 ملزمان گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3uil0Wt
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box