نوری آباد: حیدرآباد کوٹری موٹر وے لونی کوٹ کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدرآباد کوٹری موٹر وے لونی کوٹ کے قریب مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔
مسافر کوچ کراچی سے حیدرآباد جا رہی تھی، حادثہ موٹر وے شہر بقاء کے قریب پیش آیا جب کہ حادثے کے بعد پیچھے سے آنے والی دیگر 2 کاریں بھی آپس میں ٹکرا گئیں۔
ایدھی ذرائع کے مطابق پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی افراد کو کوٹری تعلقہ اسپتال منتقل کیا، جاں بحق افراد کی لاشوں کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔
The post نوری آباد کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم، 5 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2230072/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box