
کراچی: شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن عملے کے چار اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن ڈاکٹر زین شیخ کی ہدایت پر ان آرائیول کاؤنٹر پر تعینات چار اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سب انسپکٹر نعمان آرائیں، ہیڈکونسٹیبل فرخ شمیم، احسان کھوسو اور عقیل دستگیر کراچی ایئرپورٹ پر تعینات تھے، جنہیں فوری طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ امیگریشن کے چاروں اہلکاروں کی ایئرپورٹ پر خدمات درکار نہیں، لہذا اب یہ ایف آئی اے زونل ہیڈکوارٹر میں رپورٹ کریں گے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر نے چاروں اہلکاروں کو کسی سرکل میں تعینات نہ کرنے کی بھی سفارش کی اور لکھا کہ انہیں ملک بھر میں کہیں بھی امیگریشن شعبے میں نہ بھیجا جائے۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل بھی ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن ڈاکٹر زین شیخ نے کارروائی کرتے ہوئے شفٹ انچارج سمیت عملے کو ہٹادیا تھا۔
The post کراچی ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن اہلکاروں کے خلاف کارروائی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3nbUzjC
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box