تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 6 September 2021

کنٹونمنٹ بلدیاتی انتخابات: پی ٹی آئی رہنماؤں کو الیکشن مہم سےروک دیا گیا

کراچی: کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے فردوس شمیم اور بلال غفار کوالیکشن مہم سےروک دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بیان کے مطابق دونوں ارکان آٹھ ستمبر کوالیکشن مہم کےلئےجارہےہیں، ارکان اسمبلی کا بلدیاتی انتخابی مہم چلانا قواعد کی خلاف ورزی ہے، فردوس شمیم اوربلال غفارمہم میں گئےتو کارروائی ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے وزیربحری امورعلی حیدر زیدی کوبھی شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر پرالزام ہےکہ انہوں نے ذاتی فنڈز سے انتخابی مہم چلائی، علی زیدی دو یوم کےاندرجواب داخل کرائیں۔

واضح رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کا معرکہ بارہ ستمبر کو ہونے جارہا ہے، بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیاد پر ہورہے ہیں، جس کے باعث خاصی گہما گہمی پائی جاتی ہے۔

The post کنٹونمنٹ بلدیاتی انتخابات: پی ٹی آئی رہنماؤں کو الیکشن مہم سےروک دیا گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3n9w86G
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو