تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 5 September 2021

شوٹنگ کے دوران اداکارہ فضا علی کے ساتھ حادثہ

پنجاب کے ضلع قصور میں شوٹنگ کے دوران پاکستانی ماڈل و اداکارہ اور میزبان فضا علی کے ساتھ حادثہ پیش آیا، جس میں وہ زخمی ہوگئیں۔

اطلاعات کے مطابق فضا علی قصور کے علاقے میں گلوکار ملکو کے گانے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اس دوران وہ ایک منظر کی عکس بندی کے دوران 8 سے دس فٹ بلندی سے نیچے گر پڑیں۔

انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو کےمطابق فضا علی پتھریلے اور اونچے مقام پر شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اس دوران انہیں منظر عکس بند کرنے کے لیے اونچے مقام پر بھیجا گیا۔

وہ بلندی پر موجود ایک پتھر پر چڑھیں تو اچانک نیچے کر گئیں اور ایک ہی بات ’میرا سر پھٹ گیا، میرا سر پھٹ گیا‘ دہراتی رہی۔

مزید پڑھیں: فضا علی نے سجاد علی سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

عملے نے جب یہ منظر دیکھا تو وہ اداکارہ کی مدد کے لیے بھاگ کر وہاں پہنچا اور انہیں پانی پلا کر سہارا دینے کی کوشش کی۔فضا علی نے وہاں موجود لوگوں کو بتایا کہ اُن کے سر میں شدید درد ہورہا ہے اور آنکھوں کے سامنے اندھیرا ہے۔

ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ اداکارہ کو کس نوعیت کی چوٹیں آئیں ہیں مگر ذرائع نے بتایا کہ فضا علی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا اور طبی امداد کے بعد گھر روانہ کردیا۔

The post شوٹنگ کے دوران اداکارہ فضا علی کے ساتھ حادثہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ldKOz9
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو