تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 27 September 2021

بارشوں کے بعد مچھروں کی بہتات ڈنگی کیسز میں اضافہ

 کراچی: سندھ بھر میں مون سون بارشوں کے بعد مچھروں کی بہتات کے باعث ڈیگی کے کیسز میں اضافہ ہوگیا۔

سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈنگی وائرس کے 28کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 12 کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ سندھ بھر میں رواں سال ڈنگی کے 1822 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے ڈنگی وائرس کے 28 کیسز میں سے 12 کا تعلق کراچی سے ہے۔

رواں سال سندھ میں ماہ ستمبر میں ڈنگی کے457 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے314 کا تعلق کراچی سے ہے، ستمبر کے مہینے میں کراچی کے ضلع وسطی سے 110، ضلع شرقی سے 70، ضلع جنوب سے 43، ضلع کورنگی سے 35، ضلع غربی سے 30 اور ضلع ملیر سے 26کیس رپورٹ ہوئے۔

رواں سال سندھ میں اب تک ڈنگی کے 1822کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال ڈنگی کے باعث 5 افراد جاںبحق ہوچکے ہیں۔

The post بارشوں کے بعد مچھروں کی بہتات ڈنگی کیسز میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2229631/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو