کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد میں ابرِ رحمت برس پڑی، گلستان جوہر، ماڈل کالونی، اسٹار گیٹ، شارع فیصل اور ملیر سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔
ڈیفنس، کلفٹن، کیماڑی، برنس روڈ، صدر، گارڈن ایسٹ و ویسٹ، سولجر بازار، کریم آباد، بہادر آباد، گلشن اقبال، اسٹڈیم روڈ اور دھورا جی سمیت دیگر علاقوں میں تیز بارش ہورہی ہے جس سے جل تھل ایک ہوگیا۔
واضح رہے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 11 ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے، اور آج رات سے 11 ستمبر تک سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکار پور اور دادو اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
The post کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2222646/1

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box