تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 4 September 2021

امریکا اب سپر پاور نہیں، بڑی طاقت ضرور ہے، برطانیہ وزیر دفاع

لندن: برطانوی وزیر دفاع نے امریکا سے متعلق بیان داغ کر عالمی دنیا کو حیرت زدہ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں برطانیہ کے وزیر دفاع بین والس نے کہا کہ ایک سپر پاور جب کسی معاملے پر ڈٹ جانے کے لیے تیار نہ ہو تو وہ سپر پاور نہیں کہلاتی، بلاشبہ امریکا اب بھی ایک بڑی طاقت ہے، لیکن اب وہ ایک عالمی طاقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ چند ہفتوں نے افغانستان میں جو کچھ ہوا اور دنیا نے دیکھا، اس کا بیج صدر بائیڈن کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے بویا گیا تھا۔

بین والس امریکی انخلا پر کڑی تنقید کرتے آئے ہیں اور اس کا الزام سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر لگا چکے ہیں، ٹرمپ انتظامیہ نے فروری دو ہزار بیس میں طالبان کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت امریکا مئی دو ہزار اکیس تک اپنی افواج افغانستان سے نکال لے گا، جو بائیڈن انتظامیہ نے اس معاہدے کو برقرار رکھا، البتہ انخلا کے دورانیہ کو بڑھا دیا تھا۔

گزشتہ ماہ والس نے کہا تھا کہ اگر میری رائے پوچھیں تو دراصل اس کی بنیاد ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈالی تھی، صدر بائیڈن کو تو یہ مسئلہ وراثت میں ملا، اس معاہدے سے طالبان کو جو تحریک ملی ہے، اسی وجہ سے وہ سمجھتے ہیں کہ وہ جیت گئے ہیں۔

اپریل میں بھی والس نے طالبان، ٹرمپ معاہدے کو ایک گلا سڑا اور بوسیدہ معاہدہ قرار دیا تھا، معاہدہ ہوتے ہی مجھے لگا کہ بین الاقوامی برادری کی حیثیت سے ہمیں اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔

The post امریکا اب سپر پاور نہیں، بڑی طاقت ضرور ہے، برطانیہ وزیر دفاع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3DRv1yu
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو