اسلام آباد: وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ ترسیلات زر، نان ٹیکس آمدنی اوربراہ راست غیر ملکی سرمایہ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق برآمدات،درآمدات،ایف بی آرمحصولات ،بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پہلے 2ماہ میں ترسیلات زر10.4فیصد اضافے کے بعد 5.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ ملکی برآمدات 35.4فیصد اضافے سے4.6ارب ڈالرکی سطح تک پہنچ گئیں اور ملکی درآمدات 67.8فیصداضافے سے11.4ارب ڈالرکی سطح تک پہنچ گئیں۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 2.3ارب ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث شرح نمو (جی ڈی پی) 4.1 فیصد تک پہنچا، اسی طرح براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 20.3فیصد کمی سے203 ملین ڈالر رہی۔
آؤٹ لک میں بتایا گیا ہے کہ پورٹ فولیو سرمایہ کاری مثبت رجحان کےساتھ976.5ارب ڈالرتک پہنچ گئی، مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری مثبت رجحان کےساتھ 1164.9ارب ڈالرتک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ ذخائرستمبر کےتیسرے ہفتے تک 26 ارب32 کروڑ ڈالر تک پہنچے، جس میں سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 19.47 ارب اور نجی بینکوں کے ذخائر 6.84 ارب ڈالرز تک پہنچے، امریکی کرنسی کی شرح تبادلہ 168.52 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچی۔
رپورٹ کے مطابق دو ماہ میں ٹیکس ریونیو 42.3 فیصد اضافے سے 857.8ارب روپے رہا، جولائی میں نان ٹیکس آمدنی 39.6 فیصد کمی سے 46.9ارب رہی، ستمبر کے اوائل تک پی ایس ڈی پی کی مد میں 392.7ارب روپے منظور کیے گئے، جولائی میں مالیاتی خسارہ بڑھ کر 237.8ارب روپے تک پہنچ گیا۔
وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ 2ماہ میں زرعی قرضے 7.5فیصد اضافے سے171.6ارب کی سطح پر رہے، اگست میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 8.4فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 2ماہ میں مہنگائی کی سالانہ شرح 8.4فیصد ریکارڈ کی گئی۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق بڑی صنعتوں کی شرح نمو جولائی میں 2.3فیصد تک پہنچی اور اسٹاک ایکس چینج انڈیکس 46 ہزار9پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔
The post کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافہ، وزارت خزانہ نے تفصیلی رپورٹ جاری کردی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3upMY2s
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box