تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 5 September 2021

معروف کشمیری رہنما شیخ تجمل الاسلام انتقال کر گئے

معروف کشمیری رہنما اور بانی تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی کے قریبی ساتھی شیخ تجمل الاسلام انتقال کر گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شیخ تجمل الاسلام انتہائی علیل تھے اور اسلام آباد کے پمز میں زیر علاج تھے ‏جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

شیخ تجمل کی عمر 65 برس تھی، سید علی شاہ گیلانی کے قریبی ساتھی تھے. شیخ تجمل الاسلام گزشتہ ایک ماہ سے اسلام آباد کے ایک اسپتال میں داخل تھے اور اتوار کی رات انہوں نے آخری ‏سانس لی وہ اپنے پیچھے بیوہ اور ایک بیٹی چھوڑ گئے۔

شیخ تجمل کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر سے تھا۔ انہوں نے 1975 میں کشمیر یونیورسٹی سرینگر سے ایل ایل ‏بی کیا اور اسی یونیورسٹی سے 1980 میں ایم اے اردو کیا۔ طالب علمی کے دوران انہوں نے 1979 سے 1984 تک ‏اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔

The post معروف کشمیری رہنما شیخ تجمل الاسلام انتقال کر گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2WYrtti
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو