تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 29 September 2021

‏’قائد ایم کیو ایم کو پاکستان لانےکی پوری کوشش کریں گے‘‏

وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ قائد ایم کیو ایم کو پاکستان لانےکی پوری کوشش ‏کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمدخان نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو ‏پاکستان کی عدالتیں بلارہی ہیں وہ نہیں آرہے سابق وزیراعظم بیماری کاکہہ کرگئےتھےلندن میں علاج نہیں کرایا ‏ہمیں پاکستان کےاداروں اور عدلیہ پراعتماد ہونا چاہیے۔

علی محمدخان نے کہا کہ سلیمان شہبازکوٹرافی مل گئی ہےتوپاکستان آجائیں کیسزکاسامناکریں برطانوی اداروں ‏پراعتماد ہے تو پاکستانی اداروں پربھی اعتماد کریں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ احمد خان نے کہا کہ حکومتی نمائندے تو 4 سال سے مکمل جھوٹ بول ‏رہے ہیں این سی اےنےشہبازشریف اورسلیمان پرالزامات کوغلط کہا، این سی اےنےمنجمداکاؤنٹ بحال کیے اور ‏کہا ثبوت نہیں ہیں۔

پیپلزپارٹی کے کریم کنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی مجسٹریٹ کےتفصیلی فیصلے کا انتظار کرنا ‏چاہیے مختصر فیصلےمیں تواین سی اےنےتحقیقات بندکرنےکاکہا، شہزاداکبرکی ہم تفصیلی پریس کانفرنسز ‏دیکھتے رہے ہیں، شہزاداکبرہی کہتےتھےکہ برطانیہ میں انکوائریاں ہورہی ہیں اب کہتے ہیں ہم نےبرطانیہ میں ‏کیسز نہیں کیے۔

The post ‏’قائد ایم کیو ایم کو پاکستان لانےکی پوری کوشش کریں گے‘‏ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3CYjjAQ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو