تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 28 September 2021

جعلی اکاؤنٹس کیس، ایف آئی اے کا شہباز شریف کو ایک اور لیگل نوٹس

لاہور: ایف آئی اے نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کوایک اورلیگل نوٹس بھیج دیا، جس میں کہا گیا ہے 57جعلی بینک اکاؤنٹس سے 25ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاورپلےمیں انکشاف کیا گیا کہ ایف آئی اےنےجعلی اکاؤنٹ کیس میں شہبازشریف کوایک اورلیگل نوٹس جاری کردیا ہے ، ایف آئی اےنوٹس شہبازشریف کےچیمبر کےنمبرپرفیکس کیاگیا۔

ایف آئی اے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 25ارب روپےمنی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہےہیں، 57جعلی بینک اکاؤنٹس سے25ارب روپےکی ٹرانزیکشنزکی گئیں، جعلی اکاؤنٹس رمضان شوگر ملز کےچپڑاسیوں ،کلرکوں کےنام پرتھے۔

نوٹس میں کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس سے55ہزار894ٹرانزیکشنزکی گئیں، شہبازشریف کوجواب جمع کرانےکےمتعددمواقع دیےگئے، 18دسمبر2020کوکوٹ لکھپت جیل میں شہبازشریف کو5 سوال دیےگئے، شہبازشریف نےسوالوں کےجواب میں کہایہ جعلی کیس ہے اور قانونی مشاورت کے بعدجواب کاوعدہ کیاتھا۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ 8جنوری 2021کوایک بارپھروہی 5سوال شہبازشریف کودیےگئے، شہبازشریف کی جانب سےکہاگیایہ ایک من گھڑت کیس ہے اور یہ بھی کہا ابھی تک لیگل ٹیم سےمشاورت نہیں کرسکے،مشاورت کےبعدلیگل مشیرعطاتارڑ جواب جمع کرا دیں گے ، ایف آئی اےکی ٹیم کوجیل آنے کی ضرورت نہیں۔

نوٹس کے مطابق 2فروری 2021کوتفصیلی کی جگہ آدھےصفحےکاجواب جمع کرایاگیا، 15جون2021کوشہبازشریف کومزید20سوال بھجوادیے، جس کے جواب میں شہبازشریف نےکہاان کاخاندانی کاروبارسےلینادینانہیں اور شہبازشریف نےسوالات کےجوابات نہیں دیے ، نہ ہی تحقیقات میں بالکل تعاون کیا۔

ایف آئی اے نے مزید کہا کہ بینکنگ کورٹ نےشہباز شریف کوتحقیقات میں تعاون کرنےکاحکم دیا ، شہباز شریف نےدعوی کیاان کاخاندانی کاروبارسےکوئی تعلق نہیں جبکہ شواہد ہیں خاندانی کاروبارکو منی لانڈرنگ کیلئےاستعمال کیا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بتایاجائےشہباز شریف نے رمضان شوگرملزفنڈزسےفائدہ اٹھایاکہ نہیں، اس حوالے سے شہبازشریف کو8اکتوبرتک جواب جمع کرانے کی مہلت دی گئی۔

The post جعلی اکاؤنٹس کیس، ایف آئی اے کا شہباز شریف کو ایک اور لیگل نوٹس appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Y1HKi0
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو