کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی انسٹاگرام پر چھا گئیں۔
اداکارہ صبور علی کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، اداکارہ کے فالوورز کی تعداد 30 لاکھ ہوگئی۔
صبور علی 3 ملین فالوورز کے ساتھ مقبول ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔
اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے اب تک 962 پوسٹس کی ہیں جن میں اُن کے فوٹو شوٹس اور مختلف پراجیکٹس کی تصویریں شامل ہیں۔
دوسری جانب صبور علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے صرف 280 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کی بہن سجل علی، بھائی اور منگیتر علی انصاری سمیت دیگر خاص دوست شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ صبور علی کا نیا ڈرامہ ’امانت‘ جلد اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا، ڈرامے میں ان کے ہمراہ عروہ حسین، عمران عباس ودیگر شامل ہیں۔
The post اداکارہ صبور علی انسٹاگرام پر چھا گئیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3DNO5NW
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box