تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 5 September 2021

ایئرپورٹ پر بڑا ایکشن!

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں قائم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف) نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے ہیروئن بحرین اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ اس ایکشن کے دوران 4 مختلف مسافروں کے سامان سے 15کلو ہیروئن برآمد ہوئے، ملزمان یہ ہیروئن بحرین بھیجنا چاہتے تھے، کامیاب کارروائی میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے کوشش ناکام بنائی۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے بتایا کہ ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس طرح کی کارروائیاں ماضی میں بھی ہوچکی ہیں، متعلقہ ادارے نے اب تک درجنوں افراد کو گرفتار کیے جو منشیات دیگر ممالک اسمگل کرنا چاہتے تھے۔

کئی ملزمان کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑا، متعدد کو جیل کی سزا ہوئی جبکہ درجنوں ملزمان اب بھی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ایئرپورٹ پر معمور سیکیورٹی اہلکاروں کی ہرممکن کوشش ہوتی ہے کہ جرائم کو روکا جاسکے۔

The post ایئرپورٹ پر بڑا ایکشن! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38Hfwe3
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو