امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے بوسٹر ڈوز لگوا لی اور شہریوں سے بھی ویکسین لگوانی کی اپیل کی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق پیر کی شام وائٹ ہاؤس میں صدر جوبائیڈن کو بوسٹر ڈوز لگائی گئی اور خاتون اول بھی بوسٹر ڈوز لگوائیں گی۔
جوبائیڈن نے اس موقع پر کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ اس وبائی بیماری کو شکست دینے اور جانیں بچانے کے لیے لوگوں کو ویکسین لگانے کی ضرورت ہے تو ، براہ کرم ، براہ کرم صحیح کام کریں، براہ کرم یہ ویکسین حاصل کریں یہ آپ کی زندگی بچا سکتا ہے اور یہ آپ کے آس پاس کے لوگوں کی جان بچا سکتا ہے۔
صدر نے جنوری میں عہدہ صدارت سنبھالنے سے قبل کوویڈ 19 ویکسین کی اپنی پہلی دو خوراکیں وصول کیں۔ 78 سالہ صدر نے بوسٹر خوراک کے لیے کوالیفائی کیا کیونکہ چھ ماہ سے بھی پہلے انہوں نے اپنی دوسری فائزر/بائیو ٹیک کوویڈ 19 ویکسین موصول ہوئی تھی اور وہ اہل عمر کے گروپ میں ہیں۔
صدر نے کہا کہ خاتون اول جل بائیڈن کو بھی جلد بوسٹر ڈوز لگی گی آج پیر کی سہ پہر وہ موجود نہیں کیونکہ وہ پڑھاتی ہیں، خاتون اول واشنگٹن سے باہر شمالی ورجینیا کمیونٹی کالج میں پروفیسر ہیں۔
The post امریکی صدر جوبائیڈن نے بوسٹر ڈوز لگوا لی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ugwZnu
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box