تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 30 September 2021

کراچی میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، اسپیشل سیکیورٹی کا اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ سڑکوں پر آگیا

 کراچی: شہر قائد میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر اسپیشل سیکیورٹی کا اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ سڑکوں پر آگیا ہے۔

روزنامہ ایکسپریس میں خبر کی اشاعت کے بعد بالآخر اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کا اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ سڑکوں پر آگیا۔ شدید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد یونٹ کے ارکان کو ناگن چورنگی پر تعینات کردیا گیا۔

مذکورہ یونٹ ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویژن مقصود میمن نے قائم کیا تھا جس کا افتتاح 7 جولائی کو کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے کیا تھا۔ افتتاح کے بعد سے مذکورہ یونٹ مکمل طور پر غائب تھا۔

جولائی سے ستمبر تک متعدد مرتبہ بارش ہوئی اور شہری پانی میں پھنسے رہے حتیٰ کہ شہریوں کی گاڑیاں تک پانی میں بہہ گئیں لیکن اربن فلڈنگ یونٹ شہریوں کی مدد کو نہیں پہنچا۔

روزنامہ ایکسپریس نے جمعہ 24 ستمبر کو اس حوالے سے خبر شائع کی تھی جس کے بعد بالآخر ایس ایس یو حکام کو بھی خیال آہی گیا اور یونٹ کے ارکان کو کشتیوں، لائف جیکٹس اور دیگر ضروری سامان کے ساتھ ناگن چورنگی پر تعینات کردیا گیا۔

The post کراچی میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، اسپیشل سیکیورٹی کا اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ سڑکوں پر آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2230847/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو