تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 30 September 2021

سعودی شہزادی کا انتقال

ریاض: سعودی شہزادی ہلا بنت عبد اللہ بن عبد العزیز آل سعود دار فانی سے کوچ کرگئیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی شہزادی ہلا بنت عبد اللہ بن عبد العزیز آل سعودی انتقال کرگئی ہیں۔

ایوان شاہی نے بتایا کہ ہلا بنت عبداللہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز عشا کی نماز کے بعد مسجد الحرام میں ادا کی گئی۔

شاہی خاندان نے دعا کی کہ اللہ تعالی متوفیہ کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے۔

خیال رہے کہ شہزادی ہلا سعودی عرب کے سابق فرمانروا شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کی صاحبزادی ہیں۔ گزشتہ ماہ 12 ستمبر کو سعودی شہزادی دلال بنت سعود بن عبدالعزیز کا بھی رضائے الٰہی سے انتقال ہوا تھا۔

یاد رہے 31 اگست کو سعودی شہزادی جواہر بنت عبد العزیز بن عبد اللہ جلوی بھی دار فانی سے کوچ کرگئی تھیں۔

The post سعودی شہزادی کا انتقال appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39Ui752
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو