تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 5 September 2021

سعودی عرب میں طلبا کیلئے نئی حکمت عملی تیار

ریاض: سعودی عرب کے سرکاری اسکولوں کے طلبا کی مہارتوں کا جائزہ لینے کے لیے امتحان لیا جائے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے تمام سرکاری اسکولوں میں طالب علموں کی مہارتوں کا جائزہ لینے کے لیے آن لائن امتحان کا آغاز کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی اسکولوں میں دوسری کلاس سےپہلی ثانوی کلاس کے طلبا سے امتحان لیا جائے گا اس دوران گزشتہ سال کے نصاب اور حاصل ہونے والی مہارتوں کے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔

سعودی وزارت نے عربی، ریاضی، سائنس اور انگلش میں حاصل ہونے والی مہارتوں کا جائزہ لینے کے لیے طلبا کو لنک ارسال کرنا شروع کردیئے ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ اس عمل سے طلبا کی صلاحیتوں اور علم سے اساتذہ آگاہ ہوجائیں گے اس طرح تدریسی عملے کو اندازہ ہوگا کہ طالب علم کس پہلو میں کمزور ہے تاکہ اس کی تقویت کی جائے۔

The post سعودی عرب میں طلبا کیلئے نئی حکمت عملی تیار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3BIlWWI
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو