اسلام آباد: پاکستان امریکا دوطرفہ تعلقات اور سفارتی روابط میں افغان صورتحال کے بعد بہتری آنے لگی۔
نیویارک میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کے ساتھ ملاقات کے بعد اہم پیش رفت ہوئی۔ امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن 7اکتوبر کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہی ہیں۔
نائب وزیر خارجہ شرمن نے آخری مرحلے میں کہا امریکی ترجمان کے مطابق امریکی ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ وینڈی آر شرمین29ستمبر سے سوئٹزرلینڈ ، ازبکستان ، بھارت اور پاکستان کا دورہ کریں گی، وہ30 ستمبر کو امریکا روس دوطرفہ اسٹریٹیجک استحکام ڈائیلاگ میں امریکی انٹراجنسی وفد کی قیادت کریں گی،جس میں انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے آرمز کنٹرول اور انٹرنیشنل سیکیورٹی بونی جینکنز بھی شامل ہوں گی دونوں وفود کی آخری ملاقات 28 جولائی کو جنیوا میں ہوئی تھی۔
7 اکتوبر کو وہ کاروباری اور سول سوسائٹی کے ساتھ ملاقات کیلئے ممبئی، بھارت جائیں گی جبکہ ڈپٹی سیکرٹری شرمین 7-8 اکتوبر کو حکام سے ملاقات کیلئے اسلام آباد پہنچیں گی۔
The post پاک امریکا تعلقات میں افغان صورتحال کے بعد بہتری آنے لگی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2229616/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box