تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 27 September 2021

معروف اداکارہ نے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا

پاکستان کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنی اسکن کی تروتازگی کا راز بتادیا ہے۔

اریبہ حبیب کا خوبصورتی سے متعلق ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جس میں اُنہیں صاف اسکن اور خوبصورتی میں اضافے کے لیے مداحوں کو ٹپس دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اریبہ حبیب کہتی ہیں کہ صاف اور نرم ملائم جِلد کے لیے صبح اُٹھ کر شہد میں لیموں کا رس ملا لیں، اب اس میں آدھا چمچ ‘کافی’ کا بھی شامل کرکے پیسٹ بنا لیں۔

ادکارہ نے بتایا کہ ’کافی، لیموں اور شہد کے اس فیس ماسک کو چہرے پر لگا لیں اور سوکھنے پر چہرہ دھو لیں، اس عمل سے اسکن صاف شفاف اور نرم ہو جاتی ہے اور داغ دھبوں کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’جلن‘ کے اختتام پر اریبہ حبیب کی پوسٹ وائرل

اریبہ حبیب نے ٹپ شیئر کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ’کافی پینے اور چہرے پر لگانے دونوں صورتوں میں بہت اچھی ہے، کافی کا پیسٹ آپ کے چہرے کو تروتازہ کر دیتا ہے اور تازگی کا نیا احساس دیتا ہے۔

ویڈیو میں اس ٹپ سے متعلق اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ ملک روم میں موجود تھیں تو یہ طریقہ اُنہیں اُن کی ایک اٹالین دوست نے بتایا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ اریبہ حبیب نے اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

 

A post shared by FSM Pakistan™ (@fsmpakistan)

The post معروف اداکارہ نے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kKsv5q
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو