کراچی کے علاقے لانڈھی داؤد چورنگی میں واقع سرکاری دفاتر سے نامعلوم ملزمان اہم دستاویزات لے کر فرار ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی داؤد چورنگی میں نامعلوم ملزمان سرکاری دفاتر میں داخل ہوکر قیمتی ریکارڈ اپنے ساتھ لے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان نے اسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری، مختیار کار گڈاپ آفس، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ملیر، زکوۃ کونسل آفس ملیر کے تالے توڑے اور سرکاری دفاتر میں موجود قیمتی ریکارڈ چرا لیا۔
انتظامیہ نے بتایا کہ ملزمان کا اصل ہدف مختیار کار گڈاپ آفس، مختیار کار آفس ابراہیم حیدری تھا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ کو عام چوری کا رنگ دینے کے لئے مختلف غیر اہم دفاتر کے بھی تالے توڑ کر فائلوں کو ادھر ادھر پھینکا گیا تاکہ تفتیش کے دوران الجھایا جائے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان گڈاپ اور ابراہیم حیدری کی اراضی سے متعلق اہم دستاویزات اور ریکارڈ ساتھ لے گئے۔ انتظامیہ نے پولیس کو واقعے سے متعلق آگاہ کردیا ہے، جس کے بعد پرچہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
The post کراچی، پانچ سے زائد سرکاری دفاتر میں واردات، اہم ریکارڈ غائب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3APtI13
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box