تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 10 October 2021

ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے100 فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے

 اسلام آباد: ملک بھر میں  100 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وائرس میں کمی کے بعد این سی او سی نے تعلیمی ادارے کھولنے کے احکامات جاری کئے تھے، اور آج ملک بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 100 فیصد حاضری کے ساتھ  کھل گئے ہیں۔

پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے ریگولر بنیادوں پر کھول دئیے گئے ہیں، اور آج سے تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی 100 فیصد تعداد حاضر ہو سکے گی، اسکولوں میں کلاسز ہفتے کی ساتوں دن ہوا کریں گی، اب تمام تعلیمی اداروں میں کلاسز معمول کے مطابق ہوں گی، تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد کیا گیا، تمام تعلیمی اداروں میں طلبہ گروپ کی بجائے سو فیصد حاضری کے ساتھ کلاسوں میں آئیں گے۔

سندھ بھر میں بھی طالبعلموں سمیت اساتذہ و غیر تدریسی عملہ کی 100 فیصد حاضری کو بھی یقینی بنایا گیا ہے، تعلیمی اداروں میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے طالبعلموں کی ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے، محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں 31 اکتوبر تک 12 اور اس سے زائد عمر کے طلباء کی ویکسینیشن مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں، 31 اکتوبر تک 21 اور اس سے زائد عمر کے کسی طلباء کی ویکسین نہ ہونے پر انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

The post ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے100 فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2234565/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو