
اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں مزید 27 اموات ریکارڈ کی گئی اور ایک ہزار 86 کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا وبا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹےمیں کورونا کے مزید 27 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28ہزار228 ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران53 ہزار 590 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک ہزار86 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، اس دوران کوروناٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2.02 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں اس وقت کورونا کے تشویشناک کیسزکی تعداد2ہزار131 ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 62 ہزار 771 تک پہنچ گئی ہے۔
صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 64 ہزار746 ، پنجاب میں 4 لاکھ 37 ہزار 316 ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار 501 اور بلوچستان میں33 ہزار 108 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ چار ہزار 764 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 363، اور آزاد کشمیر میں34 ہزار 380 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
The post پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری ، ایک دن میں 27 اموات ریکارڈ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3FQHh2Y
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box