مظفر آباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 2 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے، پولنگ اسٹیشنز پر آزاد کشمیر پولیس کے ساتھ رینجرز بھی تعینات کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، میرپور ایل اے 3 اور کوٹلی ایل اے 12 میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
ایل اے 3 میر پور میں پاکستان تحریک انصاف کے یاسر سلطان اور مسلم لیگ ن کے محمد سعید مدمقابل ہیں، ایل اے 12 کوٹلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عامر یاسین، تحریک انصاف کے شوکت فرید اور مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ ریاست خان مدمقابل ہیں۔
دونوں حلقوں کے پولنگ اسٹیشنز پر آزاد کشمیر پولیس کے ساتھ رینجرز بھی تعینات ہے جبکہ پاک فوج کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر الرٹ رہیں گے۔
The post آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 2 نشستوں پر ضمنی الیکشن appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oMSb3L
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box