تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 11 October 2021

پاکپتن:‌ گھر کی دیوار گرنے سے 3 بچیاں جاں بحق

پاکپتن: صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں گھر کی دیوار گرنے سے تین بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکپتن کے علاقے سکندر چوک کے قریب گھر کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں تین بچیاں زندگی کی بازی ہار گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچیاں دیوار کے پاس بیٹھی تھیں کہ اچانک دیوار گر گئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی بچیوں میں تین سال کی فاطمہ، چھ سالہ مصباح اور نو سالہ عائشہ شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئیں۔

مزید پڑھیں: پاکپتن میں گھر کی بوسیدہ دیوارگر گئی‘ دوبچیاں جاں بحق

واضح رہے کہ دو سال قبل پاکپتن میں گھر کی بوسیدہ دیوار گرنے سے دو بچیاں جاں بحق ہوگئی تھیں۔

پاکپتن کے نواحی گائوں ٹبہ سہیل میں نو سالہ آمنہ اور دس سالہ جمیلہ گلی میں کھیل رہی تھیں کہ ساتھ کھڑی بوسیدہ دیوار اچانک گر گئی تھی۔

حادثے کے نتیجے میں دیوار کے ملبے تلے آکر آمنہ بی بی اور جمیلہ بی بی جان کی بازی ہار گئی تھیں۔

The post پاکپتن:‌ گھر کی دیوار گرنے سے 3 بچیاں جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3iPRQtg
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو