دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ اوربھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی، دونوں ٹیمیں اپنے پہلےمیچ میں پاکستان سےشکست کھاچکی۔
پاکستان سے کیا ہارے؟ ٹورنامنٹ میں رہنے کے لالے پڑگئے، پہلے میچ میں پاکستان سےشکست کھانے والی نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی۔
آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لئے کوارٹر فائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے، جو ٹیم یہ میچ جیتے گی اس کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان میچ: آئی سی سی نے معذرت کرلی
دبئی کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم پر شام سات بجے کھیلا جانے والا یہ میچ ہر لحاظ سے دلچسپ ہوگا کیونکہ نیوزی لینڈ اور بھارت نے اب تک پاکستان کے خلاف ہی میچ کھیلے ہیں جس میں ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑ اہے۔
ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلے
دونوں ٹیم کے درمیان 16 ٹی 20 میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں سے دونوں نے 8-8 اپنے نام کررکھے ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز کا موازنہ کیا جائے تو نیوزی لینڈ کا پلہ بھاری رہا ہے۔
انڈیا اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں دو بار 2007 اور 2016 میں آمنے سامنے آئیں، دونوں مرتبہ نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست کا مزہ چکھایا۔
نیوزی لینڈ اور بھارت کے میچ سے قبل گروپ ٹو کا ہی اہم ترین میچ افغانستان اور نمیبیا کے درمیان سہ پہر تین بجے کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں آج کے میچ میں فتح کا عزم لئے میدان میں اتریں گی۔
افغانستان اور نمیبیا نے اپنے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
The post بقا کی جنگ: آج نیوزی لینڈ اور بھارت آمنے سامنے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3EzriEX
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box