لاہور: پنجاب بھر میں پرندوں کی خرید وفروخت کے غیر قانونی کا روبار میں ملوث افراد کے خلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر تنویر احمد جنجوعہ نے بتایا کہ مختلف اضلاع سے پرندے پکڑے جاتے اور پھر فروخت کے لئے لاہور لائے جاتے ہیں، ملزمان 50 سے 100 روپے میں ایک پرندہ آزاد کرتے ہیں، پوش علاقوں میں مخیر حضرات صدقہ سمجھتے ہوئے پرندے آزاد کروانے کے ہزاروں روپے دے دیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ لوگ باربار پکڑے جانے کے باوجود یہ دھندا نہیں چھوڑتے ہیں۔ تازہ کارروائی میں دوملزمان محمداسلام اوردانش مسیح کو 200 معصوم پرندوں سمیت گرفتارکیاگیا ہے۔ ان میں شارک، لالیاں اورمینا شامل ہیں۔
ایکسپریس کی تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ پنجروں میں بند کئی پرندے بھوک اور پیاس کی وجہ سے مرچکے تھے۔ ملزمان کو چند سو روپے جرمانہ کیا جاتا ہے جسے ادا کرکے وہ اگلے ہی روز پھر یہ دھندا شروع کردیتے ہیں۔ صدر گول چکر، ڈیفنس کے مختلف علاقوں، سک نہر، شالامارباغ، چوبرجی، کینال روڈ، ظفرعلی روڈ اور لبرٹی ان کے خاص ٹھکانے ہیں جہاں صبح اور شام کے اوقات میں پرندوں کو پنجروں میں لئے ملزمان کھڑے نظرآئیں گے۔
پنجاب وائلڈ لائف بورڈ کے ممبر بدر منیر نے کہا پرندے بیچنے والوں کو متبادل روزگاردینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جبکہ جنگلی جانوروں اورپرندوں کی غیرقانونی خریدوفروخت اورشکار کرنیوالوں کیخلاف سزائیں اورجرمانے بھی بڑھائے جارہے ہیں، شہریوں کا فرض بنتا ہے کہ معصوم پرندوں کوقید کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں محکمے کاساتھ دیں، ایسے لوگوں سے صدقے کے نام پرپرندے آزادنہ کروائیں بلکہ اس کی فوری اطلاع 15 پرودیں۔ صدقہ کے اورکئی بہترین طریقے ہیں۔ہمیں ایسے عناصرکی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے۔
بدر منیر نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں معصوم پرندوں کے ناجائز کاروبار اور پکڑ دھکڑ میں ملوث افر اد کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور آئے روز درجنوں غیر قانونی شکاری گرفتار کرکے عدالتوں میں مقدمات دائر کئے جارہے ہیں،انہیں بھاری جرمانہ عائد کیاجارہا ہے اور حالیہ کریک ڈائون میں گزشتہ ماہ ستمبر میں محکمہ نے سینکڑوں شکاریوں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے جرمانہ وصول کیاگیا ہے۔
The post پنجاب میں پرندوں کا غیرقانونی کاروبار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2234921/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box