سعودی حکومت نے سیاحوں کو راغب کرنے کےلیے تیل نکالنے کے سمندری پلیٹ فارم پر غیر معمولی تھیم پارک بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب نے سیاحتی منصوبوں میں ایک بڑا اور منفرد منصوبہ شامل کرلیا ہے، جس کی تکمیل کے بعد سعودی عرب آئل رگ پر تھیم پارک بنانے والا واحد ملک بن جائے گا۔
سعودی حکام نے تھیم پارک کو ’دی رِگ‘ کا نام دیا گیا ہے، جو 16 لاکھ مربع فٹ رقبے پر پھیلا ہوگا اور چاروں جانب سے سمندر سے گھرا ہوگا جہاں لوگوں کو فیری، مخصوص کشتیوں اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔
پارک میں جدید ترین ہوٹلیں اور کھانے پینے کے مراکز بھی قائم کئے جائیں گے لیکن یہاں رولر کوسٹر، آبدوز کی سیر، اسکائی ڈائیونگ، اسکوبا اور دیگر تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یہاں ٹھہرنے والے افراد اپنا کھانا زیرِ سمندر شیشے کی بلبلہ ہوٹل میں تناول کرسکیں گے۔
The post سعودی عرب کا سمندر میں تھیم پارک بنانے کا انوکھا منصوبہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3BvZBLB
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box