تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 16 October 2021

کرونا پابندیاں‌ ختم، مسجد الحرام کی رونقیں‌ بحال

ریاض: سعودی حکومت کی جانب سے کرونا پابندیوں میں نرمی کے بعد مسجد الحرام کو نمازیوں اور زائرین کے لیے معمول کے مطابق کھول دیا گیا ہے۔

ایک روز قبل حکومتی اعلان کے مطابق جنرل پریزیڈنسی نے مسجدالحرام کو ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے والے نمازیوں اور زائرین کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

اب عبادات کےدوران سماجی فاصلے کی پابندی ختم، جبکہ مسجدالحرام میں نمازیوں کو آنےکی اجازت دی گئی ہے جبکہ خانہ کعبہ کے گرد کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

مسجد الحرام میں آج نمازِ مغرب کے بعد سے سماجی فاصلے کی پابندی ختم ہوگئی، جس کے تحت صفوں میں نصب کیے گیے نشانات ہٹا دیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں خانہ کعبہ کے  اطراف میں لگی حفاظتی دیواروں کو ہٹا دیا گیا جبکہ زائرین کو قریب جانے سے روکنے کے لیے ایک چھوٹی سی رکاوٹ کھڑی گئی ہے۔

پابندیاں ختم ہونے کے بعد مطاف میں زائرین بغیر سماجی فاصلے کے  طواف کررہے ہیں۔ حرمین شریفین میں ماسک اور عمرہ ٹریکنگ ایپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خدمت پر مامور کارکنوں اور ‏‏زائرین کو ہر وقت چہرے پر ماسک لازمی ہوگا۔

علاوہ ازیں عوامی مقامات، ہوٹلز اور ریستورانوں میں عائد کرونا پابندیوں کو ختم کردیا گیا ہے۔  محکمہ صحت کے مطابق ویکسی نیشن کی کامیاب مہم کے بعد پابندیاں ختم کی گئیں ہیں۔

The post کرونا پابندیاں‌ ختم، مسجد الحرام کی رونقیں‌ بحال appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3viI9IQ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو