تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 10 October 2021

طیاروں سے پرندے کیوں ٹکراتے ہیں؟ نئی حکمت عملی پر غور

کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کے ترجمان عبداللہ حفیظ کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے اطراف آبادی کے رہائشی پرندوں کیلئے دانا پھینکتے ہیں جس کے باعث پرندے جہازوں کی زد میں آجاتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے اس سال66واقعات ہوچکے ہیں، آبادی کی جانب سے پھینکے جانے والے دانے پرندوں کے طیاروں سے ٹکرانے کا سبب بن رہے ہیں، اس کے لیے حکمت عملی تیار کرنا ہوگی۔

عبداللہ حفیظ کا کہنا تھا کہ طیاروں کو پرندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے سسٹم لگانا ہوگا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ چھوٹا سا پرندہ طیارے کے انجن سے ٹکرا جائے تو نقصان پہنچا سکتا ہے، 2021 کے دوران جہازوں سے پرندوں کے ٹکرانے کے چھیاسٹھ واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ روز شارجہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز بھی حادثے سے بچی۔ طیارے کے سامنے اور ونگ سے کئی پرندے ٹکرائے جس کے سبب مذکورہ حصوں کو نقصان پہنچا۔

The post طیاروں سے پرندے کیوں ٹکراتے ہیں؟ نئی حکمت عملی پر غور appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3AvbZL9
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو