تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 15 October 2021

’سردی کے ساتھ کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کا خطرہ ہے‘

اسلام آباد: نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ سردی کے ساتھ کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کا خطرہ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے گیلپ پاکستان سروے کی رپورٹ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کردی۔

اسد عمر نے لکھا کہ سروے کے مطابق 86 فیصد عوام سمجھتے ہیں کہ کورونا پر جلد قابو پالیا جائے گا، عوام کے اس اعتماد پر تہہ دل سے مشکور ہیں لیکن یہ جب ممکن ہوگا کہ اگر لوگ جلد از جلد ویکسین لگوائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل این سی او سی کے اجلاس میں کورونا کےکم پھیلاؤ اور ویکسینیشن مہم کےتناظر میں ایک ‏دن کی لازمی بندش ختم کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کورونا پابندیوں میں نرمی، ایک روز کی لازمی بندش ختم

اجلاس میں ان ڈور شادی میں شرکا کی تعداد200 سے بڑھا کر 300کر دی گئی ہے جب کہ آؤٹ ڈورشادیوں میں ‏‏400 کے بجائے 500 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔

سینما اور مزارات کو بھی مکمل ویکسین شدہ افراد کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ نئے ایس او پیز کا نفاذ 16 سے 31 اکتوبر ‏تک جاری رہے گا اور 28 اکتوبر کو این سی اوسی اجلاس میں موجودہ ایس او پیز پر نظرثانی کی جائےگی۔

این سی او سی نے اپیل کی ہے کہ عوام ویکسی نیشن کے عمل کو قومی فریضے کے طور پر اپنائے۔

The post ’سردی کے ساتھ کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کا خطرہ ہے‘ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3lIiOFa
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو