
کرین کی مدد سے طویل القامت سانپ کو اٹھانے کی ویڈیو نے صارفین کے ہوش اڑا دئیے۔ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو نے دل دہلا دیے۔
چند روز قبل خطرناک سانپ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھاری کاموں کےلیے استعمال ہونے والی کرین کے ذریعے ایک بڑے سانپ کو اٹھایا جارہا ہے۔
سانپ سے متعلق گمان کیا جارہا ہے کہ اژدھا ہے کیوں کہ عموماً اژدھا ہی اتنا بڑا ہوتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو کئی ہفتوں پرانی ہے تاہم اب تیزی سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس سے متعلق لوگوں کا خیال ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا سانپ ہے جسے برساتی جنگلات سے کرین سے اٹھایا جارہا ہے۔
کچھ رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس سانپ کی لمبائی 6 اعشاریہ 1 فٹ تک ہے، سانپ کی لمبائی اور وزن سے متعلق اب بھی انٹرنیٹ پر تبصرے جاری ہیں۔
The post دنیا کا سب سے بڑا سانپ؟ سانپ کو کرین سے اٹھانے کی ویڈیو وائرل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZuR1iU
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box