تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 14 October 2021

ملاکنڈ ڈویژن کو سیاحتی حب بنانے پر کام شروع

وزیراعظم عمران خان کی سیاحت کو فروغ دینے کی کاوشوں کے نتائج آنا اب شروع ہوگئے ہیں کیونکہ خیبرپختون خواہ سمیت ملک کے دیگر شمالی علاقوں میں ہر سال سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

ملکی و غیرملکی سیاحوں کی آمد سے حکومت کو لاکھوں روپے آمدنی حاصل ہوتی ہے تو وہیں مقامی لوگوں کے لیے بھی روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

خیبرپختون خواہ کے مالا کنڈ ڈویژن میں گزشتہ تین سال سے سیاح بڑی تعداد میں وادی سوات کے مختلف علاقوں کا رخ کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سوات کی جھیل پر بنائی جانے والی تصاویر کی حقیقت آپ کو حیران کردے گی

مزید پڑھیں: وادیٔ سوات کے وہ مقامات جہاں سیاحت کے لیے جانا چاہیے

یہ بھی پڑھیں: عید پر 27 لاکھ سیاحوں‌ کی آمد، کے پی حکومت کو کتنا ریونیو حاصل ہوا؟

نمائندہ اے آر وائی نیوز شہزاد عالم کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختون خواہ نے گزشتہ روز سوات پریس کلب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال سیزن کے دوران سوات اور مالا کنڈ ڈویژن میں 27 لاکھ سیاحوں کی آمد ہوئی، جنہوں نے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ حکومت نے مزید سیاحتی مقامات دریافت کر کے سڑکوں کا جال بچھایا، ہماری کوشش ہے کہ سیاحوں کے لیے بہتر سے بہتر اقدامات کیے جائیں تاکہ معیشت کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔

محمود خان نے بتایا کہ سوات سمیت پورے صوبے کی ترقی اور خوشحالی اولین ترجیح ہے، سوات موٹروے فیز ٹو  پر ستمبر میں کام شروع ہوجائے گا، جس کے بعد بڑی تعداد میں مقامی و غیر ملکی سیاح یہاں آئیں گے اور ملاکنڈ ڈویژن حقیقی معنوں میں سیاحتی حب بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں مرکزی حکومت، پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخوا میں حکومتیں کامیابی سے کام کر رہی ہے اور انشاء اللہ اگلی باری پھر ہماری ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ عوامی مشکلات کے خاتمے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

The post ملاکنڈ ڈویژن کو سیاحتی حب بنانے پر کام شروع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3j36cXf
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو