تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 31 October 2021

کالعدم تنظیم سے معاہدہ : وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا ،جس میں وزیراعظم کالعدم تنظیم سے معاہدہ پر پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اہم قومی ایشوز، مہنگائی و سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سرگرم ہے ، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس آج سہ پہرچار بجے ہوگا۔

اجلاس میں تینوں گورنر، دو وزرائےاعلیٰ اور وفاقی وزرا شریک ہوں گے جبکہ پی ٹی آئی قائدین، صوبائی وزرا اور ارکان پارلیمنٹ شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کالعدم تنظیم کے ساتھ معاہدے پر کور کمیٹی کوبریفنگ دی جائے گی، جس کے بعد کورکمیٹی کالعدم تنظیم سے معاہدےکے معاملے پر غور کرے گی اور وزیراعظم مختلف قومی امور پر کور کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔

کورکمیٹی سیاسی چیلنجزسےنمٹنےکیلئےحکمت عملی طے کرے گی اور وزیراعظم معاشی صورتحال اورپارلیمانی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے

اجلاس میں سعودی عرب سے ملنے والے معاشی پیکج پربھی بات ہوگی اور لاہورکے ضمنی انتخاب کی مہم سے متعلق معاملات پرغورہوگا جبکہ کورکمیٹی پارٹی کو فعال بنانے سمیت کارکنوں کو متحرک کرنے پر مشاورت کرے گی۔

یاد رہے گذشتہ روز حکومت اور کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے درمیان معاہدے طے پاگیا تھا، معاہدے کے تحت کالعدم تنظیم آئندہ کسی لانگ مارچ یا دھرنے سے گریز کرے گی اور آئندہ بطور سیاسی جماعت سیاسی دھارے میں شریک ہوگی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ معاہدے کے تحت حکومت کالعدم تنظیم کے گرفتار کارکنوں کو رہا کر دے گی تاہم دہشت گردی سمیت سنگین مقدمات کا سامنا کرنے والے کارکنوں کو عدالت سے ریلیف لینا ہوگا۔

The post کالعدم تنظیم سے معاہدہ : وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3CAbQYG
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو