تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 16 October 2021

دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونگی تو یہاں بھی ہوجائیں گی، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا، آج تیل اور گیس کی قیمتیں زیادہ ہیں کل کم ہو جائیں گی تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اس طرح پروپیگنڈا ہو رہا ہے جیسے ہم دنیا سے کسی علیحدہ سیارے پر ہیں، اگر دنیا میں تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھیں گی تو پاکستان میں بھی اضافہ ہوگا، سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا، آج تیل اور گیس کی قیمتیں زیادہ ہیں کل کم ہو جائیں گی تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ایک قوم کی طرح مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے، معاشی مشکلات عارضی ہیں، ہم انڈسٹری ، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں، تنخواہ دار طبقے کی مشکلات ہیں، پرائیویٹ سیکٹر اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے، آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے۔

The post دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونگی تو یہاں بھی ہوجائیں گی، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2236698/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو