بالی ووڈ کنگ نے بیٹے کی آرتھر جیل سے رہائی کے بعد آریان خان کی حفاظت کیلئے علیحدہ سیکیورٹی گارڈ رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی عدالت نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کی کروز شپ منشیات کیس میں ضمانت پر رہائی کا حکم دیا گیا تھا، جس کے بعد آریان آرتھر جیل سے رہا ہوکر اپنے گھر منت پیلس پہنچ چکے ہیں۔
شاہ رخ خان اپنے بیٹے کے گھر پہنچنے کے بعد سے آریان کی سیکیورٹی سے متعلق خاصے پریشان آتے ہیں، جس کے سدباب کےلیے انہوں نے آریان خان کےلیے علیحدہ سے سیکیورٹی گارڈ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کنگ اور ان کی اہلیہ گوری خان نے آریان کو دو سے تین ماہ کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا ہے اور آریان کو کسی بھی قسم کی پارٹی میں جانے سے روک دیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 2 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی میں کروز شِپ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو دوستوں کے ہمراہ منشیات استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
The post جیل سے رہائی کے بعد آریان پر نئی پابندی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31k7S91
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box