تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 27 October 2021

کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے میں آگ بجھانے کی فرضی مشق

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے میں آگ لگ گئی، تاہم یہ ایک فرضی مشق تھی جس میں ریسکیو ٹیموں نے مہارت کے ساتھ کامیابی سے اپنا ہدف حاصل کر لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے پی آئی اے کے طیارے میں آگ اچانک نہیں لگی اور نہ ہی یہ مناظر فضائی حادثے کے ہیں عملی مظاہرہ میں پی آئی اے کے طیارے کی کریش لینڈنگ کے دوران ریسکیو عملے کی صلاحیتوں کو جانچنا تھا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فل اسکیل مشق کا انعقادکیا گیا۔

اس مشق میں پی آئی اے ، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس سمیت دیگر ریسکیو اداروں نے حصہ لیا۔

 ائیر پورٹ مینجر عمران خان نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ بین الاقوامی شہری ہوا بازی (اکاو)  کے قوانین کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی مشقوں سے سول ایوی ایشن اور متعلقہ اداروں کے معیار کو مؤثر بنانا ہے۔

 عمران خان نے بتایا کہ اس مشق کا۔مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ فوری اقدامات کو جانچنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دو منٹ کے اندر ہم نے ریسکیو آپریشن مکمل کیا اور  تمام فرضی زخمیوں کو باحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

The post کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے میں آگ بجھانے کی فرضی مشق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3miUFoL
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو