تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 15 October 2021

ترک صدر کی وارننگ؛ سخت ترین جواب دینے کا اعلان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ شام میں ترک فورسز پر حملوں پر سخت ترین جواب دیا جائے ‏گا۔

ترک میڈیا کے مطابق نماز جمعہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ امریکا شام میں ‏دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہا ہے شام میں اپنی سکیورٹی فورسز پر حملے برداشت نہیں کریں گے، ان ‏حملوں کا جواب ضرور دیا جائے گا اور اس بار ترکی سخت ترین جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی شام اور عراق میں دہشت گردوں کا پیچھا کرے گا انھیں کہیں بھی چھپنے نہیں دیا جائے ‏گا اگر شامی فوج ترک سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث ہوئی تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترک فورسز پر مسلسل دہشت گرد حملوں سے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے شمالی ‏شام میں چھپے دہشت گروں کا صفایا کر دیا جائے گا۔

ترکی کے دو عہدیداروں نے بتایا کہ اگر امریکا اور روس کے ساتھ اس مسئلے پر بات چیت ناکام ہو جاتی ہے تو ‏ترکی شمالی شام میں امریکی حمایت یافتہ وائی پی جی دہشت گرد گروہ کے خلاف مزید فوجی کارروائی کی ‏تیاری کر رہا ہے۔

The post ترک صدر کی وارننگ؛ سخت ترین جواب دینے کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3aFkxoj
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو