تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 29 October 2021

سعودی عرب: پریشانی کا شکار ملازمین کیلئے خوشی کا لمحہ آگیا

سعودی عرب: وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے قصیم ریجن میں کارکنان اور آجروں کے درمیان تنازعات طے کراکر اجیروں کو بڑی خوشی فراہم کردی۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق قصیم ریجن میں کارکنان اور آجروں کے درمیان تنازعات طے کراکر اجیروں کو 5 لاکھ 30 ہزار 502 ریال دلادئیے، وزارت افرادی قوت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فہد المطلق نے بتایا کہ قصیم میں لیبر آفسوں کے عہدیداروں نے آجروں اور اجیروں کی آن لائن میٹنگیں کرائیں۔

ورچوئل میٹنگ میں فریقین کو اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کا موقع مہیا کیا گیا اور مصالحتی فارمولے پیش کیے، جس کے باعث 88 فیصد تک معاملات صلح کے ذریعے طے کرادئیے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان میں ویکسی نیشن پر سعودی عرب میں داخل ہوا جاسکتا ہے؟ حکام کا بتادیا

وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فہد المطل نے مزید بتایا کہ سترہ سے اکیس اکتوبر کے دوران 232 مقدمات وزارت کو آن لائن موصول ہوئے تھے۔

The post سعودی عرب: پریشانی کا شکار ملازمین کیلئے خوشی کا لمحہ آگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3nGfIB9
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو