تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 13 October 2021

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے گرد بھی گھیرا تنگ ہونے لگا

 لاہور: مینار پاکستان ہراسگی کیس میں نیا موڑ آگیا، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے گرد بھی گھیرا تنگ ہونے لگا۔

پولیس نے کارروائی کے لیے لیگل ڈپارٹمنٹ سے رائے مانگ لی۔ پیکا ایکٹ کے تحت ریمبو اور عائشہ کو 7سال کی سزا ہو سکتی ہے، ریمبو اور عائشہ نے مرضی کے ساتھ قابل اعتراض وڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے مرضی سے ویڈیو بنانا اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنا جرم ہے۔

علاوہ ازیں لاہور کی مقامی عدالت نے مینار پاکستان میں ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھی ہراسگی کیس میں ریمبو سمیت آٹھ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی۔ ملزمان کے لواحقین نے پولیس کے رویے کیخلاف احتجاج بھی کیا۔

ملزمان کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور کہا گرفتار افراد تو خاتون کو بچا رہے تھے۔ سرکاری وکیل نے کہا ابھی تفتیش جاری ہے ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ ملزمان اپنے لواحقین کو عدلت کے باہر دیکھ کر رو پڑے، والدین نے ٹک ٹاکر عائشہ کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔

The post ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے گرد بھی گھیرا تنگ ہونے لگا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2235522/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو