تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 13 October 2021

پاک ایران تعاون خطے میں امن کیلیے اہم ہے، جنرل باجوہ

 اسلام آباد: آرمی چیف جاوید باجوہ نے کہا ہے پاک ایران قریبی تعاون خطے میں امن و استحکام کیلیے اہم ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ اس دوران باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی، افغان صورتحال سمیت پاک ایران سرحد مینجمنٹ اور باڑ لگانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے دفاعی تعاون کو  فروغ دینے اور علاقائی امن کے فروخ اور انسداد دہشت گردی کیلیے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا پاکستان اور ایران کے درمیان بردارانہ تعلقات ہیں۔ بعدازاں ایرانی وفد کوپاک فوج کے تربیتی امور اور دوست ممالک کے ساتھ فوجی تعاون اور مشترکہ تربیتی فوجی مشقوں سے آگاہ کیا گیا۔

ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے فوجی رابطوں کو فروغ دینے کے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا انسداد دہشت گردی اور تربیتی امور میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

مزیدبراں ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی ،ملاقات میں افغان  صورتحال اور انسداد دہشت گردی امور پر گفتگو کی گئی۔

The post پاک ایران تعاون خطے میں امن کیلیے اہم ہے، جنرل باجوہ appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2235521/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو