تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 29 November 2021

اومیکرون دنیا کے لئے شدید خطرہ قرار

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا کہ کرونا وائرس کی نئی قسم دنیا کے لیے “انتہائی” خطرناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے جنوبی افریقا میں دریافت ہونے والے متغیر کرونا وائرس ‘اومیکرون’ کو شدید خطرہ قرار دے دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا کہ کرونا وائرس کی نئی قسم دنیا کے لیے “انتہائی” خطرناک ہے، ویرئنٹ کتنا خطرناک اور کس حد تک متاثر کر سکتا ہے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا؟۔

دوسری جانب ڈبلیو ایچ او نے دنیا کو کرونا وائرس جیسی وبا سےبچانےکیلئےعالمی معاہدے کا مسودہ تیار کرلیا ہے، امریکا، یورپ کی مشاورت سے ڈبلیو ایچ اونے یہ مسودہ تیار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی نئی قسم؛ امریکی صدر کا بڑا دعویٰ

ادھر صدر جوبائیڈن نے کہا کہ نئی قسم اومیکرون کامقابلہ کرنےکیلئےویکسین کی نئی خوراکوں کی ‏ضرورت ہوگی وقت پڑنےپر ہم پیداوار اور تقسیم کو تیز کرنےکیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اومیکرون سےکیسےنمٹیں گے اس متعلق جمعرات کوحکمت عملی کا اعلان کریں ‏گے۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد دنیا کے کئی ممالک کی جانب سے افریقہ سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگادی ہے، وزرات خارجہ نے اسے جنوبی افریقہ کو سزا دینے کے مترادف قرار دیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس نئی قسم میں کووِڈ نائنٹین نے وسیع سطح پر اپنی ہیئت اور شکل تبدیل کر لی ہے، جس سے اس وائرس میں بار بار انفیکشن ہونے کا خطرہ دیگر تمام اقسام سے زیادہ ہو گیا ہے۔

The post اومیکرون دنیا کے لئے شدید خطرہ قرار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3lkFP0f
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو