تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 3 November 2021

مصری شہری کو کویت میں مچھلیاں پکڑنا مہنگا پڑ گیا

کویتی کوسٹ گارڈز نے ماہی گیری قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مصری شہری کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق خلیج کویت میں غیر قانونی طور پر مچھلی کا شکار کرنے والوں کے خلاف کویتی کوسٹ گارڈز اور میری ٹائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں۔

گزشتہ روز ایک مصری شہری کو مچھلی کا شکار اس وقت مہنگا پڑا جب کوسٹ گارڈ اور میری ٹائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ غیرقانوی طور پر مچھلی کا شکار پر اس مصری شہری کے پیچھے لگ گئے۔

کوسٹ گارڈز اور میری ٹائم سیکیورٹی کی جانب سے ماہی گیری قانون کی خلاف ورزی کے مرتب ایک کروزر کا تعاقب کیا جو فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

کوسٹ گارڈز کے اہلکاروں نے کروزر کو گرفتار کیا جو ایک مصری شہری تھا اور شامیہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا، بعدازاں اسے ملک بدر کردیا گیا۔

کویتی محکمہ کوسٹ گارڈز نے سمندری سفر کرنے والوں سے قانون کا احترام کرنے کی اپیل کی تاکہ وہ قانونی احتساب سے بچ سکیں۔

The post مصری شہری کو کویت میں مچھلیاں پکڑنا مہنگا پڑ گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3q2AuxK
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو