متحدہ عرب امارات نے پچاس سالوں کے دوران کئی اہم اقدامات کیے، جن میں سے چند کو عالمی اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کا پچسواں یوم آزادی دو دسمبر کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ دو دسمبر کو منایا جائے گا، ہر سال کی طرح رواں برس بھی حکومت نے سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے اس دورانیے میں کہی اہم ریکارڈ اپنے نام کیے، جن میں پانچ قابل ذکر یا بڑے عالمی ریکارڈ ہیں۔
برج الخلیفہ
متحدہ عرب امارات کا سب سے پہلا اور اہم عالمی ریکارڈ 2010 میں تعمیر ہونے والی سوئی کی شکل والی بلند و بالا عمارت ہے، جسے آج دنیا برج الخلیفہ کے نام سے جانتی ہے۔
شیشوں اور لوہے سے تعمیر کی گئی اس عمارت کی لمبائی 2ہزار 717 فٹ ہے، جس کا ابتدا میں نام برج دبئی رکھا گیا تھا مگر یو اے ای کے صدر کو اعزاز دینے کے بعد اس کا نام تبدیل کیا گیا۔
عین دبئی
متحدہ عرب امارات کے پاس دنیا کے سب سے بڑے فیرس وہیل، عین دبئی کا اعزاز بھی ہے، جسے دبئی کی آنکھ قرار دیا جاتا ہے۔ اس جھولے کا افتتاح رواں سال کیا گیا، یہ زمین سے 250 میٹر بلند ہے، اس کی ہر ڈولی میں چالیس لوگ بیٹھ سکتے ہیں اور یہ ایک چکر 38 منٹ میں پورا کرتا ہے۔
اس جھولے میں بیٹھنے والے بلندی سے پورے دبئی کا نظارہ کرسکتے ہیں۔
زپ لائن
متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں دنیا کی سب سے بڑی زپ لائن کا افتتاح 2018 میں کیا گیا، جس کی لمبائی 2831.88 میٹر اور رفتار 150 میٹر فی گھنٹہ ہے۔ اسے دنیا کی سب سے بڑی زپ لائن ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
سوئمنگ پول
علاوہ ازیں دنیا کا سب سے گہرا اور منفرد سوئمنگ پول کا اعزاز بھی متحدہ عرب امارات کے پاس ہے، جس کی گہرائی 60 میٹر ہے، جس میں ایک مصنوعی اور فرضی شہر غرق یاب ہے۔
غوطہ لگانے والے اندر جاکر شہر کو دیکھ کر حیران ہوتے ہیں۔
دنیا کی تیز ترین رولر کوسٹ
فیراری ورلڈتھیم پارک میں قائم فارمولان ون کار کا افتتاح 2010 میں ہوا، یہ 240 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے۔
The post متحدہ عرب امارات کے پانچ عالمی اعزاز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3xE14Pu
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box