تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 28 November 2021

اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں قائم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتحاد ایئر(نجی ایئرلائن) کے ذریعے اماراتی دارالحکومت ابوظہبی جانے والے مسافر کے بیگ سے 3.5 کلو گرام ہیروئن برآمد کی۔

مسافر جہانزیب خان نے ہیروئن اپنے بیگ میں چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے ڈیوٹی پر مامور عملے نے مسافر کے بیگ کی اسکیننگ کے دوران کمال پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ عملے نے اسکیننگ کرتے ہوئے مسافر کو مشکوک قرار دیا، بعد ازاں تلاشی کے دوران بیگ میں چھپائی گئی 3.5 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت تقریباً 3.5 کروڑ پاکستانی روپے بتائی جاتی ہے۔ منشیات سمگلر کو برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔

The post اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3EhWr0h
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو