تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 2 November 2021

سکھر سے داعش کا دہشت گرد گرفتار

سکھر : انسداد دہشت گردی فورس نے سکھر میں کارورائی کرتے ہوئے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سندھ کے شہر سکھر میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، جس میں داعش کے دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سی ٹی ڈی سکھر کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی ہے، جو فلپائن میں بھی 13 ماہ گرفتار رہ چکا ہے۔

سی ٹی ڈی پولیس کا جاری بیان میں کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے، دہشت گرد وفاق افغانستان میں نیٹو فورسز پر حملے بھی کرچکا ہے۔

The post سکھر سے داعش کا دہشت گرد گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mA1AKy
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو