تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 29 November 2021

حیدرآباد: تین سو روپے کے لیے محنت کش قتل

حیدرآباد: سندھ کے شہر حیدرآباد میں تین سو روپے کے لیے ڈاکوؤں نے محنت کش کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں گھر کے باہر ٹافی، بسکٹ کی دکان لگانے والے 50 سالہ شخص نور حسن کو تین ملزمان نے قتل کردیا۔

ملزمان نے تین سو روپے چھیننے کی کوشش کی تھی مزاحمت پر نور حسن کو گولی مار دی۔

پولیس کے مطابق مقتول کے پانچ بچے ہیں، نور حسن گھر کے باہر ہی چیز کی دکان لگا کر گھر کا گزر بسر کرتا تھا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی حیدرآباد کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے لوٹ مار کے شواہد نہیں ملے واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ بھی ہوسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کررہے ہیں۔

The post حیدرآباد: تین سو روپے کے لیے محنت کش قتل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3o4Lvgx
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو