کوئٹہ : فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے بلوچستان سے چائلڈ پورنو گرافی کی اطلاع پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبرکرائم ونگ نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی نازیبا ویڈیوز رکھنے پر ایک شخس کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔
اس حوالے سے ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل سے بچوں کی نازیبا ویڈیو برآمد ہوئی ہیں جس کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث بین الاقوامی گروہ کا اہم کارندہ گرفتار
واضح رہے کہ گزشتہ برس کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے اسلام آباد سے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث انٹرنیشنل گروپ کے اہم کارندے کو گرفتار کیا تھا۔
The post کوئٹہ:چائلڈ پورنوگرافی کی اطلاع پر ایف آئی اے کی کارروائی، ایک شخص گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3EI8Jif
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box